Pages

Why Muslims are not Doing Dawah Work Reason No 4 Islamic Ruling and Quran o Hadith on Nahi Anil Munkar and Dawat o Tabligh


چوتھی وجہ یہ ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب ہم خود ان باتوں کے پابند نہیں اور اس منصب کے اہل نہیں تو دوسرں کو کس منہ سے نصیحت کریں لیکن یہ نفس کا صریع دھوکہ ہے جب ایک کام کرنے کا ہے اور حق تعالیٰ کی جانب سے ہم اس کے مامور ہیں تو پھر ہمیں اس میں پس و پیش کی گنجائش نہیں ۔ہمیں خدا کا حکم سمجھ کر کام شروع کر دینا چاہیے پھر انشاء اللہ یہی جدّ و جہد ہماری پختگی ، استحکام اور استقامت کا باعث ہو گی اور اسی طرح کرتے کرتے ایک دن تقرب خدا وندی کی سعادت نصیب ہو جاے گی ۔یہ نا ممکن اور محال ہے کہ ہم حق تعالیٰ کے کام میںجدو جہد کریں اور وہ رحمن ورحیم ہماری طرف نظرِ کرم نہ فرمائے ۔میرے اس قول کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے۔
عَنْ اَنَسٍ قَالَ قُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ لَا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوْفِ حَتّٰی نَعْمَلَ بِہٖ کُلِّہٖ وَلَا نَنْہٰی عَنِ الْمُنْکَرِ حَتّٰی نَجْتَنِبَہُ کُلَّہُ فَقَالَ  بَلْ مُرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَاِنْ لَّمْ تَعْمَلُوْا بِہٖ کُلِّہٖ وَانْہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَاِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوْہُ کُلَّہُ (راوہ الطبرانی فی الصغیر الاوسط)
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم بھلائیوں کا حکم نہ کریں جب تک خود تمام پر عمل نہ کریں او برائیوں سے منع نہ کریں جب تک خود تمام برائیوں سے نہ بچیں۔حضور ﷺنے نے ارشاد فرمایا۔ ۔نہیں بلکہ تم بھلی باتوں کا حکم کرو اگرچہ تم خود ان سب کے پابند نہ ہو اور برائیوں سے منع کرو اگرچہ تم خود ان سب سے نہ بچ رہے ہو
Yeh pej Mufti Taqi Usmani Sb ki kitab Islam aur Hamari zindagi se li gayi hai