صحیح بخاری
کتاب الایمان
باب: فتنوں سے دور بھاگنا (بھی) دین (ہی)
میں شامل ہے
حدیث نمبر: 19
Narrated Abu Sa`id Al−Khudri: Allah's Apostle said,
"A time
will come that the best property of a Muslim will be sheep which he will take on the top of mountains and the places of rainfall (valleys)
so as to flee with his religion from afflictions."
1.19:
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن عبد الرحمن بن عبد
الله بن عبد الرحمن بن أبي صعصعة، عن أبيه، عن أبي سعيد الخدري، أنه
قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يوشك أن يكون خير مال المسلم غنم يتبع
بها شعف الجبال ومواقع القطر، يفر بدينه من الفتن ".
ہم سے (اس حدیث کو) عبداللہ بن مسلمہ نے بیان
کیا، انھوں نے اسے مالک رحمہ اللہ سے نقل کیا، انھوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن
ابی صعصعہ سے، انھوں نے اپنے باپ (عبداللہ رحمہ اللہ) سے، وہ ابو سعید خدری سے نقل
کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا وہ وقت قریب ہے جب مسلمان کا (سب سے) عمدہ مال (اس کی بکریاں ہوں گی)۔ جن کے
پیچھے وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور برساتی وادیوں میں اپنے دین کو بچانے کے لیے بھاگ
جائے گا۔
|