علم شریعت
اس میں عقائدو ایمانیات اور دنیاوی معاملات وغیرہ کے
تمام اجزاء شامل ہیں؟ جن کاحاصل ایمان اور اسلام ہے بشرطیکہ یہ علم
سَلَف کے اقوال و تعامل کے دائرے میں محدود رہ کر اُن مستند علمائے دین
اور مربیان قلوب کی تعلیم وتربیت اور فیضانِ صحبت و معیت سے حاصل شدہ ہو
جن کے ظاہروباطن ،علم وعمل اور فہم و ذوق کا سلسلہ سندِ متصل کے ساتھ حضرت
صاحب شریعت علیہ افضل الصلوات والتسلیم تک تسلسل کے ساتھ پہنچا ہوا ہو۔
خودرائی یا محض کتب بینی یا قوت مطالعہ اور محض عقلی تگ و تاز یا ذہنی
کاوش کا نتیجہ نہ ہو، گووہ عقلی پیرایہء بیان اور استدلالی حجت وبرہان سے
خالی بھی نہ ہو کہ اس علم کے بغیر حق و ناحق،حلال و حرام،جائزوناجائز، سنت
و بدعت اور مکروہ و مندوب میں امتیاز ممکن نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر دین
میں خودروتخیلات، فلسفیانہ نظریات اور بے بصرانہ توہمات سے نجات ہی ممکن
ہے۔
Taken with jazakallah for detail click http://www.darululoomwaqf.com/knowledge-of-shariah-ur.php