مختصر صحیح مسلم
ایمان کے متعلق
باب: جو شخص اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر
کہے۔
|
حدیث نمبر:
50
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو
شخص اپنے آپ کو کسی اور کا بیٹا کہے اور وہ جانتا ہو کہ وہ اس کا بیٹا نہیں ہے
(یعنی جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی اور کو باپ بتلائے) وہ کافر ہو گیا اور جس
شخص نے اس چیز کا دعویٰ کیا جو اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے اور وہ اپنا
ٹھکانہ جہنم میں بنا لے
اور جو شخص کسی کو کافر کہہ کر بلاوے یا اللہ تعالیٰ کا
دشمن کہہ کر، پھر وہ شخص کہ جسے اس نام سے پکارا گیا ہے ایسا (یعنی کافر) نہ ہو تو
وہ کفر پکارنے والے پر پلٹ آئے گا۔
|