Pages

سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لیں


واعتصموا بحبل اللہ جمیعا :اللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھامو۔
 اس آیت میں مسلمانوں کو دو ہدایتیں دی گئی ہیں، اول یہ کہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے نظام حیات کے پابند ہوجائیں ، دوسرے یہ کہ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لیں۔ تاکہ ملت اسلامی کا شیرازہ خود بخود منظم ہوجائے ، جیسا کہ اسلام کے قرون اولیٰ میں اس کا مشاہدہ ہوچکا ہے ۔
 مسلمانوں میں اتفاق کے ایجابی پہلو کی وضاحت کے بعد فرمایا :( ولا تفرقوا) باہم نا اتفاقی نہ کرو، قرآن کریم کا یہ حکیمانہ انداز ہے کہ وہ جہاں ایجابی پہلو کو واضح کرتا ہے ، وہیں سلبی پہلو سے ، مخالف چیزوں سے منع بھی فرماتا ہے ۔ چنانچہ ایک دوسری آیت میں ارشاد فرمایا :( وان ھذا صراطی مستقیما فاتبعوہ ولا تتبعوا السبل فتفرق بکم عن سبیلہ) اس آیت میں بھی صراط مستقیم پر قائم رہنے کی تلقین کی ہے اور اپنی خواہشات کے زیر اثر خود ساختہ راستوں پر چلنے کی ممانعت ۔
نااتفاقی کسی قوم کی ہلاکت کا سب سے پہلا اور آخری سبب ہے ۔ اسی لیے قرآن کریم نے بار بار مختلف اسالیب میں اس کی ممانعت فرمائی ہے ۔ ایک دوسری آیت میں فرمایا 

yeh pura mazmoon urdu mein Quran o Hadith ki roshni mein download karne ke liye yahan click karein
http://tablighodawat.wordpress.com/2012/10/12/ittehad-e-ummat-urdu-quran-hadith-ki-roshni/