Pages

تبلیغی جماعت کا حقیقی چہرہ قرآن و حدیث حقائق اور سچ کی روشنی میں حقیقت

اسلام علیکم و رحمت اللہ
قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ  اٰل عمران 104
  اور تم مہیں ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور برائی سے روکیں یہی لوگ مراد کو پہنچے
  ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے
تبلیغی جماعت آج وہی کردار ادا کررہی ہے جو قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا "تم بہترین اُمت ہو جو نکالی گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تبلیغی جماعت کا ایک ایجنڈا ہے قرآن اور سنت اور یہ کسی فرقہ یا مسلک کا پرچار نہیں کرتی
سیاست میں اس کا کویی رول نہیں
یہ بغیر تعصب اللہ اور رسول کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں
اس جماعت کی کویی میڈیا مہم نہیں کویی دعوت کے اشتہار نہیں کویی ٹی وی چینل نہیں
یہ جماعت نہیں بلکہ ایک مشن ہے
ایک ہایی کلاس آفیسر سے لے کر ایک مزدور تک آپ کو اس میں نظر آے گا اور ایک دوسرے کے جھوٹے برتن صاف کرتے ہوے اور کبھی اپ کو حیرانگی ہوگی کہ ایک ملٹری آفیسر آپ کی خدمت کررہا ہے یہ اکرام مسلم ہے جو بزرگ سکھاتے ہیں
کویی کسی کا خرچہ اپنے ذمہ نہیں لیتا جتنی رقم ہے اُتنا لمبا سفر کرلیں 
جو گلی گلی محلہ محلہ شہر شہر گاوں گاوں اور ملک ملک جا کر لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچاتے ہیں
اور جو مسلمان ہیں لیکن دینی تعلیمات سے ناآشنا ہیں اور کلمہ طیبہ تک نہیں جانتے نہ نماز روزے کا پتہ 
لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچاتے ہیں