یٰآَیُّھَاالنَّاسُ انَّا خَلَقْنَکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّاُنْثٰی وَجَعَلْنَکُمْ شُعُوْباً وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا ط اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللّٰہِ اَتْقَاکُمْ ط
‘‘لوگو ، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمھاری قومیں اور برادریاں بنادیں، تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے، جو تمھارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگارہے۔’’
وَمَآاَرْسَلْنَاکَ اِلَّاکَآفَّۃً لِلّنَّاسِ بَشِیْراًوَّنَذِیْراًo ﴿سبا: ۱۳﴾
ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لیے بشارت دینے والا اور ہوش یارکرنے والا بناکر بھیجاہے۔
مَاکَانَ مُحَمَّدٌ اَبآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلَکِنْ رَّسُوْل اللّٰہِ وَ خَاتَم النَّبِیْنَ ﴿الاحزاب:۴۰﴾
محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں، وہ تو اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔
اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمْ السْلَامَ دِیْناً ﴿المائدہ:۳﴾
آج ہم نے تمھارے لیے تمھارے دین کو مکمل کردیا اور تمھارے اوپر اپنی نعمت تمام کردی اور تمھارے لیے اسلام کو بہ طورِ دین منتخب کیا۔
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنَاتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَھُمُ الْکِتَابَ وَالْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ﴿الحدید:۲۵﴾
ہم نے اپنے رسول واضح نشانیاں دے کر بھیجے اور ان کے ساتھ قرآن ﴿کتاب ہدایت﴾ اور میزانِ عدل اتاری تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔
مزید ارشاد فرمایا:
ہُوَالَّذِیْ اَرْسَلَ رُسُوْلَہ‘ بِالْھُدَیٰ وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہ‘ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٰط﴿الفتح :۲۸﴾
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا۔ تاکہ وہ اس کو تمام نظامِ زندگی پر غالب کردے۔
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مِنْ رَّبِّہِ وَالْمُوْمِنُوْنَ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَمَلَائِکَتِہٰ وَکُتُبِہٰ وَرُسُلِہٰ لَاْنُفَرِّقُ بَیْنَ أحَدٍ مِّنْ رُسُلِہٰ وَقَاْلُوْاسَمِعْنَاَ وَاطَعْنَا﴿البقرہ:۵۸۲﴾
رسول اس ہدایت پر ایمان لایاہے ، جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے اور جو لوگ اُس رسول کے ماننے والے ہیں، انھوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کرلیا ہے، یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اوراُن کا قول یہ ہے کہ ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے۔ ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی۔