Pages

یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر مسلمانوں کے خود ساختہ اصلاحی شخصیات و گروہ اور انٹرنیٹ پر اصلاح کا غلط طریقہ

یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر مسلمانوں کے خود ساختہ اصلاحی شخصیات و گروہ اور  انٹرنیٹ پر اصلاح کا غلط طریقہ 
اگر آپ یو ٹیوب یا    انٹرنیٹ  دیکھیں تو ایک آپکو کھچ خاص لوگ ملینگے جن کا خاص کام افراد یا کسی جماعت یا تنظیم کی  برائی کرنا ہے وہ اپنے کو اصلاح کرنے والا ظاہر کرینگے کتاب و سنّت کی رٹ لگاینگے 
 وہ اپنا سارا کمال اسی میں سمجھتے ہیں کے کسی کی غلطی نکال دیا کسی کی غیبت کر دی کسی پر بہتان لگا دیا -سستی شہرت  مل گئی  سنسنی پھیلا دی -
لیکن ذرا سوچیں کیا یہ اصلاح کا طریقہ ہے
 قرآن حدیث سیرت صحابہ  سلف   صالحین کسی نے  یہ طریقہ نہیں اپنایا ہے لیکن افسوس صد افسوس آج کے  مسلمانوں  کو اسکے علاوہ کوئی طریقہ نظر ہی نہیں آ  رہا ہے ......
.بس فری کا یو ٹیوب ہے انٹرنیٹ ہے  کچھ بھی  اپلوڈ کر دیا اور سوچا بہت بڑا  کام کر دیا اسے کبھی اصلاح نہیں ہوگی
 اصلاح کا طریقہ قرآن حدیث میں صاف صاف واضح ہے الله ہمیں اور   ہمارے تمام  مسلمان بھائیوں کوسمجھ عطا کرے  امین
      انسان جب کوئی کا م کرتا ہے اس کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں ۔خصوصا جب وہ دینی امور سرانجام دے رہاہو پھر تو ظاہر ہے کہ بہترین اجر ہی کا طالب ہوتا ہے ۔اصلاح ضروری ہے اور اصلاح میں ہی عافیت ہے ۔اور اصلاح ہی کا حکم ہے اور "اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے" ۔
 اصلاح کا اپنا ایک طریقہ ہے 
 ہمارا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم مسائل کو اچھالنا تو جانتے ہیں مگر مسائل کا حل کرنا کم، یا نہیں جانتے ۔ 
 ہم یہ تو کہ دیتے کہ فلاں کی یہ غلطی ہے فلاں یہ غلط کررہاہے مگر اپنی استعداد صرف اور صرف اسی پر ہی خرچ کرتے ہیں اور اصلاح کا طریقہ اسی کو مانتے ہیں کہ نیٹ پر اپنا قیمتی وقت اس طرح ضائع کرتے ہیں کہ ہر کسی کے خلاف لکھ اور بس ۔
محترم اگر آپ کوافراد یا کسی جماعت یا تنظیم کی  اصلاح کی فکر ہے تو  پھر اصلاح کی کیا صورت ہونی چاہئے
  
شفقت  ہمدردی سے سمجھایا  جاۓ افراد/ لیڈروں/ صدر /امیر سے ملاقات کریں متوججہ کریں انشا الله ضرور فایدہ ہوگا اور خدا نہ خاستہ فایدہ نہ ہوا تو آپکو آپکی نیت کے اثبات کا ثواب ملیگا 
 "اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے"
 اس  میں لگا کر  اصلاح کی جائے قدم قدم پر اس کو بتایا جائے کہ نہ بھا ئی ایسا دین کے خلاف ہے اور ایسا صحیح ہے اس طرح آہستہ ہی سہی مگر کچھ نہ کچھ اصلاح تو ہوگی اور قطرہ قطرہ دریا بن جایگا
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو اور ہمیں صحیح نہج پر دین کی خدمت، اور اس طریقے سے دین کا کام لیں جس سے وہ راضی ہو۔