Pages

الحمد للہ اللہ کی حمد وثنا Praising Allah in all condition

ہر حال میں اللہ کی حمد وثنا کرنا
“الحمد للہ” پر مجھے قصہ یاد آیا۔ میں اور مفتی احمد الرحمن صاحب مرحوم‘ حضرت مولانا عزیر گل کی زیارت کو گئے‘ حضرت شیخ الہند کے شاگرد اور خادم تھے‘ حضرت ان دنوں صاحبِ فراش تھے‘ چند دنوں بعد انتقال ہوگیا تھا‘ پیشاب پاخانہ بھی دوسرے لوگ کرواتے تھے اور ایک عرصہ سے آنکھیں بھی ضائع ہوگئی تھیں‘ کھا نہیں سکتے تھے‘ پی نہیں سکتے تھے‘ نظر کچھ نہیں آتا تھا‘ پیشاب‘ پاخانہ کیلئے دوسروں کے محتاج تھے۔ ہم دونوں گئے تو انکو اطلاع کی گئی کہ فلاں فلاں آئے ہیں‘ فرمایا بلالو‘ بلالیا۔ سلام کیا‘ جواب دیا۔ مفتی احمد الرحمن نے پوچھا کہ کیا حال ہے؟ اتنے مزے سے “الحمد للہ” ایسا معلوم ہورہا تھا کہ رواں رواں ان کا الحمد للہ کہہ رہا ہے۔

Reproduced with jazakallah o khair from http://shaheedeislam.com/mutafarriq/bikhray-moti