صحیح بخاری حدیث نمبر 7372
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کو اللہ تبارک
وتعالیٰ کی توحید رسالت نماز زکوٰۃ کی طرف دعوت دینا
ARABIC TEXT
وحدثني عبد الله بن أبي الأسود، حدثنا الفضل بن
العلاء، حدثنا إسماعيل بن أمية، عن يحيى بن عبد الله بن محمد بن
صيفي، أنه سمع أبا معبد، مولى ابن عباس يقول سمعت ابن عباس،
يقول لما بعث النبي صلى الله عليه وسلم معاذا نحو اليمن قال له " إنك تقدم
على قوم من أهل الكتاب فليكن أول ما تدعوهم إلى أن يوحدوا الله تعالى فإذا عرفوا
ذلك فأخبرهم أن الله فرض عليهم خمس صلوات في يومهم وليلتهم، فإذا صلوا
فأخبرهم أن الله افترض عليهم زكاة في أموالهم تؤخذ من غنيهم فترد على فقيرهم،
فإذا أقروا بذلك فخذ منهم وتوق كرائم أموال الناس ".
URDU TRANSLATION
اور مجھ سے عبداللہ بن محمد بن ابی الاسود نے
بیان کیا ‘انہوں نے کہا ہم سے فضل بن العلاء نے بیان کیا ‘ ان سے اسماعیل بن امیہ
نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ بن عبداللہ بن محمد بن صیفی نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابن
عباس رضی اللہ عنہما کے غلام ابو معبد سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں
نے
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ‘ انہوں نے کہا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا
تو ان سے فرمایا کہ تم اہل کتاب میں سے ایک قوم کے پاس جا رہے ہو۔ اس لیے سب سے
پہلے انہیں اس کی دعوت دینا کہ وہ اللہ کو ایک مانیں (اور میری رسالت کو مانیں) جب
وہ اسے سمجھ لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ نے ایک دن اور رات میں ان پر پانچ
نمازیں فرض کی ہیں۔ جب وہ نماز پڑھنے لگیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ان کے
مالوں میں زکوٰۃ فرض کی ہے ‘ جو ان کے امیروں سے لی جائے گی اور ان کے غریبوں کو
لوٹا دی جائے گی۔ جب وہ اس کا بھی اقرار کر لیں تو ان سے زکوٰۃ لینا اور لوگوں کے
عمدہ مال لینے سے پر ہیز کرنا۔
ENGLISH TRANSLATION
When the Prophet sent Muadh Raziallahu Anhu to Yemen, he said to him, "You are going to a nation from the people of the Book, so let the first thing to which you will invite them, be the Tawheed of Allah. If they learn that, tell them that Allah has enjoined on them, five prayers to be offered in one day and one night. And if they pray, tell them that Allah has enjoined on them Zakat of their properties and it is to be taken from the rich among them and given to the poor. And if they agree to that, then take from them Zakat but avoid the best property of the people."
|