Pages

Kalim Ajiz Urdu Ghazal Poet biography Ameer Mohtaram Bihar Tablighi Jamaat in brief

انگریزی کے بعد اردو میں مضمون ہے
Dr. Kaleem Ahmad Aajiz Sb Damat Barkatuhum
Professor Janab Dr. KalIm Aajiz Sb passed away on 15feb 2015.
 Ameer e Mohtaram  of Bihar Tablighi Jamaat has Many facets in his life. 
 A greta Urdu Poet and the author of several books , Dr. Ajiz is a retired professor of Patna University Bihar India and a recipient of Padamashree award from Government of India for his contributions to Urdu literature. In 1976, his first book of ghazals was released by the President of India in Vigyan Bhawan, Delhi. In the '60s and '70s he was the only Urdu poet who represented Bihar in the Red Fort Mushaira held every year in Delhi on the eve of Independence Day.Dr. Ajiz, was born in in Patna district in the 1920s. He was a gold medalist in BA from Patna College and then earned his Masters degree in Urdu from Patna University. He also got his doctorate from Patna University for his thesis on "Evolution of Urdu Literature in Bihar." This thesis is now available in a book form. He served as a lecturer and Professor for decades in the Department of Urdu at Patna University.
 The Government of Bihar has appointed chairman of the Bihar Urdu Standing Committee (Bihar Urdu Mushawarati Committee) for promotion of this second official language of the state in 2008. This humble and pious man is loved by everyone  Out of respect and love Naushad Ahmad, chairman of state minority commission, himself visited the residence of Dr Kaleem Ajiz at the advice  of the chief minister and requested him to accept this post.Many research Scholars are doing their PhD thesis on the works of Dr. Kaleem Ajiz sb in various universities 

He  is known for the ease in which he could express his thoughts through verses.

 In his words:

“Yeh pukar saare chaman mein thi, woh sehar hui woh sehar hui 

Mere aashiyyan se dhooan utha, to mujhe bhi iski khabar hui.”


 (There was this outcry everywhere in the garden that  the morning has come, morning has come!! When smoke started rising from my nest, I also became aware of this.) 


He a man who is always worry laden and thinking about success of mankind in life after death. Very soft spoken a person you may see in a corner of Patna Markaz (Noori Masjid, Madarsa Shamshul Huda Patna) on Shabguzari day very weak frail health. No one can recognize him. The qurbani (Sacrifice) and mujahidah oozes by sitting these peoples company.

Professor Kaleem Ajiz Sb ,who himself a writer and poet of Urdu stated

'This work of dawat o Tabligh is not from pen to pen  but from soul to soul.


(Exactly during prohet time there was no printed copy of Holy Quran and no hadith collection books. Imam Bukhari date of birth is 184 H. ..........But Islam ahs reached to the nock and corner of world within 100 years. ...........All Sahaba Learned the basic knowledge and practice of deen .........WHAT WAS THE SYSTEM OF PROPHET TEACHING AND LEARNING.......

It was the same method that Allah has again shown to us through work of this mass movement  popularly known as Tablighi Jamaat


1. Creating zeal and Talab of learning deen in all Muslims

2. Learning Heart by Heart A system can run with limited resources

2. Memorizing each other.

3. Making Halqas of learning.

5. Helping each other in teaching and learning on WATAWANU ALAL BIRRE WATTAQWA

MAY ALLAH GIVE MUSLIMS TAUFEEQ TO REVIVE THE PROPHET MODEL OF TEACHING AND LEARNING FOR MAAS.......MOST EFFECTIVE METHOD in 21st century and all time to come.........

(1.IT IS TO BE CLARIFIED HERE THAT THIS IS not a downplay of Madarsas system. Madrsas are very important and critical but it caters only 5 % of Muslims ......What about rest 95% ....So this system of Jamaat and movement is for those who cannot join formal Madarsas.

2. This system for 95% general Muslims can only effectively run under the supervision and direct involvement of Madarsas and Ulemas and scholar. Full and active cooperation is needed between these two system)


ڈاکٹر کلیم احمدعاجزعلیہ الرحمہ

ڈاکٹر کلیم عاجز صاحب مختلف صلاحیتوں کے بزرگ تھے: مولانامحمد ولی رحمانی

 سے بشکر یہ وجزاک اللہhttp://baseeratonline.com
مونگیر، 15؍فروری (آئی این ایس انڈیا)
اردو کے ممتاز شاعر اور تبلیغی جماعت کے بڑے داعی اور ذمہ دار جناب محترم ڈاکٹر کلیم عاجز صاحب اس دنیا میں نہیں رہے، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پراپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں مفکراسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی نے کہا کہ محترم ڈاکٹر کلیم عاجز صاحب کو اپنی ممتاز شاعری کی وجہ سے دنیا میں بڑی مقبولیت ملی، وہ عہد حاضر کے بڑے شاعر تھے، ان کے اشعار زبان کے لحاظ سے جتنے سادہ ہیں، معانی کے لحاظ سے اتنے ہی گہرے ہیں، ان کی شاعری کی زبان سہل ممتنع کی بہترین مثال ہے، ان کی شاعری میں حالات کی پوری عکاسی پائی جاتی ہے، اور جینے کا بہترین سبق پایا جاتا ہے، بحیثیت شاعر بیرون ملک بھی ان کے بہت سے سفر ہوئے، انہیں بڑی مقبولیت ملی، حضرت رحمانی نے کہا کہ انہوں نے تبلیغی جماعت کے پلیٹ فارم سے دین کی بڑی خدمت انجام دی، اور جماعت کے کاموں کو پھیلایا اور آگے بڑھایا۔خانقاہ رحمانی، امیر شریعت حضرت مولانا منت اللہ صاحب رحمانی اور مجھ سے ان کے گہرے مراسم تھے، حضرت امیر شریعت سے ان کو بے پناہ عقیدت تھی، ان کی فرمائش پر انہوں نے یہ مشہور نعت کہی ہے، جو ان کی مقبول کتاب’’ وہ جو شاعری کاسبب ہؤا‘‘ میں چھپی ہوئی ہے، جس کا پہلا شعر یہ ہے ’’زخم کھائے ہوئے سرتابہ قدم آئے ہیں۔ ہانپتے کانپتے یا شاہ امم آئے ہیں‘‘ اور آخری شعرہے’’اب تو اس در سے نہ سر اٹھے گا انشاء اللہ۔ جان دیدیں گے یہیں، سونچ کے ہم آئے ہیں‘‘۔ حضرت رحمانی نے کہا کہ وہ خانقاہ رحمانی آتے ، یہاں کی تحریکوں سے دلچسپی لیتے اور کامیابی کے لئے کوشاں اور دعا گو بھی ہوتے، وہ بڑے دیندار، متقی اور پرہیزگار بزرگ تھے، اللہ تعالیٰ ان کے اگلے تمام مرحلوں کو آسان کرے اور گھر کے تمام لوگوں کو صبروسکون دے، (آمین) ان کے انتقال سے ایک عظیم شخصیت اٹھ گئی ،وہ بڑے اور مختلف صلاحیتوں کے بزرگ تھے۔جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں ان کے لئے اہتمام کیساتھ ختم قرآن اور ایصال ثواب کیا گیا، جس میں جامعہ رحمانی کے طلبہ، اساتذہ، منتظمین ، کارکنان اور مجلس دورد شریف کے موقعہ پر خانقاہ رحمانی آنے والے واردین وصادرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر کلیم احمدعاجزعلیہ الرحمہ

ایک پیکر اخلاق ووفانہ رہا

ضیاء الحق خیرآبادی
    سے بشکر یہ وجزاک اللہhttp://baseeratonline.com
http://baseeratonline.com/2015/02/15/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%DA%A9%D9%84%DB%8C%D9%85-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%B9%D8%A7%D8%AC%D8%B2%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%DB%81/
آج (۱۵؍فروری اتوار)دوپہر میں ایک خبر ملی کہ ’’ڈاکٹرکلیم عاجزصاحب کا صبح ۸؍بجے انتقال ہوگیا۔‘‘ یہ سن کر میں سناٹے میں آگیا، کچھ دیر تو سکتے کی سی کیفیت طاری رہی،میں نے بے یقینی کی کیفیت میں ان کے موبائل نمبرپرکال کی تو ان کے خادم نے اس کی تصدیق کردی تو رہی سہی امید دم توڑگئی اور زبان دیر تک تلقین ربانی اناﷲ کا وردکرتی رہی اور ان کے لئے دعامغفرت کے کلمات زبان پر جاری رہے۔ابھی دوتین روز پہلے ان سے فون پر بات ہوئی تھی وہ حرمین شریفین اور امریکہ کے ساڑھے چارماہ کے طویل دورے کے بعدابھی ۲۴؍جنوری کو واپس آئے تھے، میں نے کہا کہ میں ۱۴؍فروری کو دہلی جارہاہوں واپسی کا ٹکٹ ۱۸؍فروری کا بنواکے جمعرات کی صبح آپ کے دردولت پر حاضر ہوتا ہوں ، کہنے لگے کہ ٹھیک ہے میں ہزاری باغ اور دھنباد جارہاہوں میں بھی جمعرات کی صبح آجاوں گا۔ان کے خادم سے اتنا معلوم ہوا کہ ابھی دھنباد 
نہیں جاسکے تھے ہزاری باغ ہی میں طبیعت خراب ہوئی اور انتقال فرماگئے۔اﷲ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے۔

ڈاکٹر صاحب کے تعارف میں استاذمحترم حضرت مولانااعجازاحمد صاحب اعظمی نے ان شخصیت کی مکمل عکاسی کی ہے:
’’ڈاکٹر کلیم عاجز صاحب اس دور میں متاعِ درد وغم ، سرو رعشق ومحبت ، جذبۂ خلوص وبے نفسی اور انسانیت وشرافت کی ایک روشن علامت ہیں ۔ بہار کا یہ مظلوم انسان جس نے ابتداء جوانی میں فسادیوں ، رہزنوں اور قاتلوں کے ہاتھوں اپنے پورے خاندان ، اپنی پوری بستی بلکہ ایک خطے کے خطے کو برباد ہوتے دیکھا ۔ درد وغم کی اَنی دل میں اتری اور ٹوٹ کر رہ گئی ، اس درد کی کسک کو انھوں نے شعر وادب کا پیکر عطا کرکے دنیا والوں کے سامنے تحفہ کے طور پر پیش کیا ، خاموش مگر نہایت گہری سوچ والے ، یکسو مگر کام کی ہر چیز پر وسیع نگاہ رکھنے والے ، ان کی کتاب ’’ جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی ‘‘ سے تعارف ہوا، وہی ذریعۂ ملاقات بنی ، ان کی غزلوں کے مجموعہ ’’ وہ جو شاعری کا سبب ہوا‘‘ نے ان کے دل کی ترجمانی کی ،بس وہ اپنے اس شعر کے ہوبہو مصداق ہیں ؂
کیسے کیسے دکھ نہیں جھیلے ، کیا کیا چوٹ نہ کھائے
پھر بھی پیار نہ چھوٹا ہم سے عادت بری بلائے 
دنیا کا اپنے انداز کا نرالاالبیلا انسان ، نہایت دیندار، بہت ہی پُرسوز ، ان کا البیلاپن ، ان کا جذبۂ بیداری اور ان کا سوزِ دروں ،جب الفاظ کے پیکر میں جلوہ گر ہوتا ہے تو ادب وانشاء کا ایک نیا اُسلوب جنت نگاہ بنتا ہے۔‘‘

حضرت مولانا ایک خط میں لکھتے ہیں:
’’میرے سامنے ایک شخصیت ہے ، بچپن اس کا محبت کی معصوم فضاؤں میں گذرا ۔ جوانی آئی تو گردشِ زمانہ نے سخت ٹھوکر لگائی ، مگر سنبھالنے والا اسے سنبھالے رہا ۔ اب اس کا بڑھاپاہے ، آفتابِ عمر لب بام آگیا ہے ، اب کوئی دم ہے کہ کانوں میں یَا أَیَّتُھَا النَّفْسُ الْمُطْمَءِنَّۃُ إِرْجِعِیْ إِلیٰ رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً ( اے نفس مطمئنہ! اب اپنے رب کے حضور لوٹ چل ، اس حال میں لوٹ چل کہ تو بھی راضی اور وہ بھی راضی ) کی صدائے دلنواز گونجنے والی ہے ، اور وہ فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْ (میرے خاص بندوں میں شامل ہوجا )کی رہنمائی میں انھیں لوگوں کے جھرمٹ میں جاپہونچے گی ، جس کی یاد میں اس نے آنسو دریا دریا بہائے ہیں ، زندگی تڑپ تڑپ کر بسر کی ہے ، اور سب کے ساتھ مل کر وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ (میری جنت داخل ہوجا ) کا روح پرور نغمہ سنتے ہوئے جنت میں جاداخل ہوگی ، جہاں ناقدری کی شکایت نہ ہوگی ! ایسی شخصیت کو بھلا یہاں کے ناقدروں سے کیا شکوہ؟
اس نے سب کے ساتھ پیار کیا ہے اور کئے جارہا ہے ، اس نے دشمن کو گلے لگایا ہے ، اس نے کانٹوں کو پھول سمجھ کر اٹھایا ہے ، اس نے زخموں سے بھی پیار کیا ہے ، اور زخم دینے والے ہاتھوں کوبھی بوسہ دیا ہے ،‘‘

حضرت مولانا کی وساطت سے ان سے خط وکتابت شروع ہوئی ،اور آج سے ۲۲؍سال پہلے۱۹۹۳ ؁ء میں ان کی محبت مجھے کھینچ کر ان کے آستانے پر پٹنہ لے گئی،یہ اس وقت کی بات ہے جب میں درجہ فارسی میں پڑھ رہا تھااور ان کی خود نواشت سوانح جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی اور ان کا سفرنامہ حج ’’یہاں سے کعبہ کعبہ سے مدینہ‘‘ پڑھ چکا تھا۔اور ان سے حددرجہ ان کی نثر اور اشعار دونوں نے مجھے اپنا بنارکھاتھا ، کسی شاعر کا کلام اور نثری تحریریں جتنی میں کلیم عاجز صاحب کی پڑھی ہیں کسی کی نہیں پڑھی ہیں ، پہلی ملاقات کے بعد یہ محبت نہایت تعلقات میں بدل گئی ، پھر تو نہ جانے کتنی بار محض ان سے ملنے پٹنہ گیا ، ان کی شرافت وانسانیت، محبت ومروت ، تواضع وخاکساری ،اعلیٰ درجہ کا اخلاق ان سب چیزوں نے مجھے ہمیشہ ان کا اسیر بنائے رکھا، اور میں نے ان کا پیغام محبت عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کی ذرہ نوازی اور قدرافزائی کا حال یہ تھا کہ میں نے ایک مرتبہ جب وہ دہلی سے پٹنہ واپس آرہے تھے تو درخواست کی کہ آپ میرے وطن خیرآباد اور ہمارے مدرسہ شیخوپور آئیے انھوں نے بغیر کسی تامل کے یہ درخواست منظورکی، اور دونوں جگہوں پر تشریف لائے اور دونوں جگہ ان کے پروگرام ہوئے، پھر میں ان کو رخصت کرنے ان کے گھرپٹنہ تک ساتھ گیا۔اب تو ہرسال یہ معمول بن گیا تھا کہ ایک دوبار ملاقات کے لئے پٹنہ پہونچ جاتاتھا ،اسی سلسلے کی ایک کڑی بدھ کا سفرپٹنہ تھا، لیکن افسوس کہ اب وہ نہ مل سکیں گے تو چل کر قبر پر حاضری دے لیں ان کی یاد میں کچھ آنسو بہالیں ، ان کے لئے دعائے مغفرت کا سلسلہ تو انشاء اﷲ تاحیات جاری رہے گا ان کی یادیں تو مسلسل درِ دل پر دستک دیتی رہیں اور ان کی غیر معمولی شفقت ومحبت اور قدرافزائی خون کے آنسو رلاتی رہے گی۔

ڈاکٹر صاحب اکتوبر ۱۹۲۵ ؁ء میں عظیم آباد(پٹنہ) کے ایک دیہات ’’تیلہاڑہ ‘‘ میں پیدا ہوئے، ابتداء ہی مطالعہ کا ایسا ذوق پیدا ہوا کہ دس سال کی عمر میں فسانہ عجائب طلسم ہوش ربا اور نہ جانے کون کون سی ادبی کتابیں اور رسالے پڑھے ہی نہیں بلکہ چاٹ ڈالے، اسی زمانے میں کچھ اشعار بھی کہے ، ہائی اسکول انھوں نے امتیازی شان کے ساتھ پاس کیا ، لیکن اسی دوران کچھ خانگی پریشانیاں والد کا انتقال اور پھر ۱۹۴۶ ؁ء کے فسادکا دلسوزوالمناک سانحہ جس نے ان کو زیروزبر کرڈالا ، ۱۹۴۶ ؁ء میں عین بقرعید کے دن ان کی ماں اور بہن سمیت خاندان کے ۲۲؍افراداور گاوں کے تقریباً ۸۰۰؍افراد فسادیوں درندوں اور جنونیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے، اس حادثے نے ان پر کیا کیفیت پیدا اسے ان کی خودنوشت سوانح ’’جہاں خوشبوہی خوشبوتھی‘‘ میں پڑھئے ۔یہ غم والم کو انھوں نے شعر وادب کا پیکر عطا کیا،وہ کہتے
غم نے گانابجا سکھایا جان دیدیں گے گاتے بجاتے

اس سانحے کے کئی سال کے بعد انھوں نے تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا ، اور ایم اے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پٹنہ یونیورسٹی میں پروفیسرہوئے اور اخیر میں شعبہ اردو کے صدر شعبہ کی حیثیت سے ۱۹۸۴ ؁ء سے سبکدوش ہوئے۔اس کے بعد انھوں نے بقیہ زندگی دین کی اشاعت اور پیغام محبت وانسانیت کو عام کرنے میں بتادی، وہ بہار تبلیغی جماعت کے گزشتہ کئی دہائیوں سے امیررہے۔ مرکز کے تمام اکابرین سے ان کے نہایت گہرے مراسم رہے ، امیرجماعت تبلیغ مولانا انعام الحسن صاحب پر ان کا مرثیہ جواردو ادب کاشاہکارہے ان کی نظموں کے مجموعہ ’’کوچۂ جاناں جاناں….‘‘ میں ہے ۔ ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔

ان کی تصانیف درج ذیل ہیں:
۱۔ وہ جو شاعری کا سبب ہوا……(پہلا مجموعہ کلام)
۲۔جب فصل بہاراں آئی تھی..(دوسرا مجموعہ کلام)
۳۔پھر ایسانظارہ نہیں ہوگا….(مجموعہ کلام)
۴۔جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی (خود نوشت سوانح)
۵۔ابھی سن لو مجھ سے(خود نوشت سوانح)
۶۔کوچۂ جاناں جاناں!…(نظموں اور نعتوں کا مجموعہ)
۷۔مجلس ادب( شعری نشستوں کی ایک روداد)
۸۔دیوانے دو(خطوط کا مجموعہ)
۹۔میری زبان میرا قلم(مجموعہ مضامین دوجلد میں)
۱۰۔دفتر گم گشتہ (پی ایچ ڈی کا مقالہ)
۱۱۔یہاں سے کعبہ کعبہ سے مدینہ (سفرنامہ حج)
۱۲۔ ایک دیس اک بدیسی (سفرنامہ امریکہ)
اس کے علاوہ ان کی بھانجی نے اپنے نام خطوط کا مجموعہ اکٹھاکیا جسے خدا بخش لائبریری نے شائع کیا ہے، نام ذہن میں نہیں آرہا ہے، سفر کی حالت میں بالکل قلم برداشتہ یہ چند سطریں لکھ دی ہیں انشاء اﷲ اطمینان سے تفصیلی مضمون لکھوں گا۔
(بصیرت فیچرس)
*مدرس مدرسہ سراج العلوم چھپرہ،ضلع مؤ (یوپی)
Email:zeyaulhaquekbd@gmail.com

 سے بشکر یہ وجزاک اللہhttp://baseeratonline.com
http://baseeratonline.com/2015/02/15/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%DA%A9%D9%84%DB%8C%D9%85-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%B9%D8%A7%D8%AC%D8%B2%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%DB%81/