عرض مرتب
یہ کتاب جناب مفتی محمد ابو بکر جابر قاسمی صاحب اورجناب مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی صاحب کی تصنیف کا ایک حصہ ہے ۔ جسمیں احسان ،تزکیہ ، (تصوف )اور اس سے جڑے اصطلاحات جیسے بیعت ،مجاہدات ،نسبت ،اذکار و اشغال کی شرعی حیثیت پرقران حدیث اور علمائے اہل سنت والجماعت کے اقوال کی روشنی میں ایک محققانہ اور علمی بحث کی گئی ہے
سنجیدہ علمی کتاب
قابل قدر
مصنف نے ایک ایسے موضوع پر بڑی سنجیدگی کے
ساتھ قلم اٹھایا ہےجس پر کچھ مسلمانوں کو اشکالات ہیں ۔مصنف
نے اس سلسلے کی کئی کتابوں اور
تصوف پر ہورہےموجودہ بحث و مباحثہ اور اسکےپس منظرکو سامنے رکھتے ہوئے
عالمانہ اور محققانہ بحث کی ہے ۔جس سے یہ کتاب ایک طرح سے کئی کتابوں کا خلاصہ بن
گیا ہے ۔ ۔اصل میں آجکل اختلافی موضوع پر
کتابیں بہت آ رہی ہیں لیکن کسی گروہ بندی
سے بچ کر سنجیدہ علمی بات کرنے والے لوگ بہت کم ہیں۔ اللہ مصنف کو جزائے خیر دے ۔
احسان تزکیہ اور تصوف کے الفاظ
تصوف صوفیہ اور
صوفی کا لفظ آج کل مسلمانوں کی انٹرنیٹ پر ہو رہی بحثوں میں بہت کثرت سے آرہا ہے
۔ تصوف کا لفظ قرآن ااور حدیث کا لفظ
نہیں ہے بلکہ قرآن اور حدیث میں اس کے لئے
احسان اور تزکیہ کا لفظ استعمال ہو اہے لیکن لفٖظ تصوف مشہور ہو گیا ہے ۔
ایسا دین کے دوسرے اصطلاحات کے ساتھ بھی ہو ا ہے
مثال کے طور
پر عقیدہ کا لفظ جس معنٰی میں مسلمان استعمال کرتے ہیں قرآن اور حدیث میں عقیدہ لفظ استعمال نہیں ہو
ا ہے ۔قرآن اور حدیث میں ایمان کا لفظ استعمال ہو ا ہے جیسا کہ بخاری شریف کی مشہور حدیث جبرئیل میں
ہے ۔
عقیدہ کا لفظ
قرآن میں سور مائدہ آیت نمبر
89 میں ہے لیکمن وہ قسم کے مستحکم
کرنے کے بارے میں استعمال ہوا ہے )تفسیر ابن کثیر(۔لیکن ایمان سے زیادہ عقیدہ لفظ مشہور
ہو گیا ہے ۔اسی طرح احسان اور تزکیہ سے زیادہ
لفظ تصوف مشہور ہو گیا ہے ۔
تصوف کی حمایت اور مخالفت
انٹرنیٹ پر
تصوف کے موضوع پر اکثر اہل علم اسے بہت
اچھی چیزمانتے ہیں لیکن بعض دوسرے لوگ اس لفظ کو بمنزلہ شرک اور کفر کے مترادف
سمجھتے ہیں ۔
تصوف کی مخالفت والے بعض مششد د لوگ تو تصوف کو حرام تک قرار دے رہے ہیں اور بعض تو
کفر اور شرک تک بتا رہے ہیں جیسے اگر انہیں کسی عالم یا کسی جماعت کی برائی بیا ن
کرنا ہوگا اور بتانا ہوگا کہ وہ بدعت اور
شرک میں مبتلا ہیں تو اس کے لئے وہ کہ دینگے کہ فلاں جماعت یا عالم صوفی ہے ۔اگر
انہیں آپ کو گالی دینا ہوگا تو بس اتنا کہ دیں گے تم صوفی ہو۔اور آج کے انٹر نیٹ کے زمانے میں پورے زور
شور سے اس کا پرو پیگنڈہ کر ہے ہیں ۔ بحر حال اللہ ہی اس طرح کے نادان مسلمانوں کو
سمجھا سکتا ہے ۔اللہ ان نادان مسلمانوں کو عقل سلیم عطا کرے اور سلف الصالحین کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا کرے
اللہ کی
ذات سے امید ہے ہ یہ
کتاب عام مسلمانوں کو شکوک و شبہات سے نکال کر اللہ اور اسکے رسو ل اللہ ﷺکی اطاعت
پر جمائے گا ۔امید ہے کہ مسلمانان عالم
اپنا وقت اور صلاحیت فتنہ انگیزی اور خلفشار سے بچا کر دین کی دعوت انسانیت
کی فکر اس کی بھلائی اور دین کے دوسرے مثبت کاموں میں صرف کریں گے۔
اللہ تعالیٰ سے توفیق کا سوال ہے.
COMING SHORTLY (Insha Allah)
https://archive.org/details/AMessageOfLoveNEW
[DOWNLOAD]
https://archive.org/details/AMessageOfLoveNEW
[DOWNLOAD]