سعودی عرب:عالمی مقابلہ قرأت میں9 سالہ محمد عمر کو تیسرا انعام
رتلام کے انعام یافتہ طالب علم کو سعادت عمرہ اور20 ہزار سعودی ریال کا انعام
جدہ،12 جولائی ،پریس ریلیز:ادارۂ تحفیظ القرآن الکریم مملکت سعودی عرب کے زیرِ اہتمام جدّہ میں منعقد ہ عالمی مقابلہ قرأتِ قرآن کریم میں ہندوستان کی نمائندگی کا شرف حاصل کرنے والے مدھیہ پردیش ،رتلام کے جامعہ قمر المعارف کے ۹ سالہ ہونہار طالب علم حافظ محمد عمر بن حافظ محمد رئیس خان کو عالمی مقابلہ میں تیسرا انعام حاصل ہوا ہے ۔ مکہ مکرمہ سے یہ اطلاع جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ناظمِ تعلیمات مولانا حذیفہ وستانوی نے دی اور بتایا کہ محمد عمر بن حافظ محمد رئیس خان کو ماہِ مئی ۲۰۱۵ء میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے آل انڈیا مقابلہ قرأت میں منتخب کیا گیا تھا ۔ مذکورہ مقابلہ میں عالمی ادارۂ تحفیظ القرآن کے مدیر العالم الشیخ عبداللہ بن علی بصفر نے بطور خاص شرکت کی تھی ۔ اور آپ ہی کی نظر انتخاب ۹ سالہ محمد عمر پر پڑی اور اس کے بعد اس بچے کی خصوصی تربیت جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں مقیم سعودی عر ب کے نامور استاذ شیخ خالد النھمنی نے ایک مہینہ تک فرمائی ۔ مولانا حذیفہ وستانوی نے بتایا کہ جامعہ اشاعت العلوم کی جانب سے جدّہ کے اس عالمی مقابلہ میں پہلے بھی طلبہ کوشریک کروایا جاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی بچے کو عالمی مقابلہ میں پہلے تین میں شامل کیاگیا ۔ یہ صرف جامعہ اشاعت العلوم کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک ہندوستان کیلئے فخر کا مقام ہے مولانا نے بتایا کہ اس بچے کو بطورِ انعام سعادت عمرہ ، اسناد و تحائف کے علاوہ بیس ہزار سعودی ریال ادارۂ تحفیظ القرآن مملکت سعودیہ عربیہ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر منتظمین مقابلہ نے حضر ت مولانا غلام محمد و ستانوی کو بھی ہدیہ تبریک پیش کیا ہے جو ہندوستان میں تجوید و قرأت اور تحفیظ القران کے سلسلے میں تین دہائیوں سے سرگرم عمل ہیں ۔اس عالمی مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم کے قائد مولانا حذیفہ وستانوی نے بتایا کہ اس مقابلہ میں دنیا کے ۳۳ ممالک کے پچاس سے زائد ایسے حفاظ طلبہ شریک تھے جواپنے اپنے ممالک کے قومی مقابلوں میں انعام یافتہ تھے اور ان کی عمر دس سال سے کم تھی ۔ آپ نے مزید بتایا کہ قرآن کو صحیح انداز میں پڑھنے کی ایک تحریک جامعہ اشاعت العلوم چلا رہاہے ۔ جس کے تحت ہر تین سال پر ایک آل انڈیا مسابقہ القرآن کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ گذشتہ ماہ مئی ۲۰۱۵ء میں منعقدہ آل انڈیا مسابقہ میں ملک بھر کے پندرہ سو مدرسوں کے تین ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی ان میں سے 300طلبہ کو ان کے اساتذہ کے ساتھ اکل کوا کے فائنل راؤنڈ شریک کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا تھا ۔۔ رتلام کا ۹ سالہ حافظ قرآن بچہ محمد عمر بھی اسی مسابقہ کی دریافت ہے۔ جہاں اُسے مزید نکھاراسنورا گیا اور عالمی مقابلہ میں شریک کروایا گیا ۔

محفوظ
الرحمٰن مفتاحی.
. مدرس: الكليةالرشيديه.
ھندوپور.احمدنگر ( آندھرا