Pages

Hafiz Muhammad Patel England


‬:  داعی اسلام حافظ محمد پٹیل رحمہ اللہ

🌴 اسلام تو نازل ہی اس لیے ہوا  کہ اس نے ہر سو پھیلنا ہے ، تاقیامت رہنا ہے۔ یہ خداوند قدوس کا پسندیدہ دین ہے اس میں ساری انسانیت کی دنیاوی اور اخروی کامیابیاں ہیں۔

☄یہ خدا کی وہ امانت ہے جو خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کڑے اور تلخ حالات میں امت تک دیانت بلکہ حق دیانت کے ساتھ باکمال پہنچائی جب جہالت، ضد، انا اور خواہشات کے بتوں کو پوجنے والے کسی کی نہیں سنتے تھے۔ پھر دین کی اسی دعوت کو لے کر امت کے جلیل القدر طبقات صحابہ و اہل بیت ، تابعین و تبع تابعین ، فقہاء ، محدثین ، مفسرین اور اولیاء اللہ لےکر  چلے ۔


💐 دعوت کا یہ عمل حالات کے مدوجزر کے مطابق اپنے آپ کو برقرار رکھتے ہوئے بلاتعطل پوری آب و تاب کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتا رہا۔ اس نے اپنے داعیوں کی تربیت تواصی بالحق اور تواصی بالصبر کی بنیادوں پر کی یعنی باہم حق بات کی تلقین کو مسلسل دہراتے رہنا تاکہ تمہارا ایمان و ایقان پختگی کے اعلی درجے کو پہنچ جائے۔ اور اگر حالات ناموافق آ جائیں تو دل برداشتہ ہو کر اسلام کے دامن عافیت سے ہاتھ نہیں کھینچنا بلکہ خدائے حکیم و خبیر کے حکم صبر پر لبیک کہتے رہنا ۔


🌺پچھلی صدی عیسوی میں دین اسلام کی اشاعت کو جو انتظامی طور پر منظم شکل دی گئی وہ حضرت مولانا محمد الیاس دہلوی رحمہ اللہ بانی تبلیغی جماعت کی فراست ایمانیہ کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کےتمام خطوں میں بسنے والے انسانوں تک اسلام کا پر امن اور دنیا و آخرت کی کامیابیوں پر منحصر نظام سامنے آ چکا ہے ۔

🌷 برصغیر میں تبلیغ دین کا عمل نسبتاً یورپ کے آسان ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں پر اکابر علماء اہل السنت والجماعت کی علمی، عملی، روحانی ، اخلاقی اور فکری تربیت زیادہ رہی ہے ۔ آج کے اس دور میں جب یورپ کا نام سنتے ہیں فحاشی ، عریانی ، بے حیائی ، بے لباسی ، بے شرمی اور فکری آوارگی کا تصور ابھر کر ذہن کو پراگندہ کر دیتا ہے-

🌸 ایسے دور میں یورپ میں اسلام کی دعوت انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے ۔ ان حالات میں اللہ کریم نے اپنے جس عظیم ولی کا انتخاب کیا دنیا اسے حافظ محمد پٹیل رحمہ اللہ کے نام سے جانتی ہے ۔

🌴 آپ1962ء میں انڈیا سے دل میں ایک درد ، کڑھن ، جذبہ لے کر یورپ تشریف لائے۔ آپ نے اس عرصے میں یہاں کے کئی بڑے بڑے دینی مراکز قائم کیے۔ کئی مساجد بنوائیں ، خلق خدا کی کثیر تعداد کو تبلیغ جیسی عظیم محنت سے وابستہ کیا۔ ہزاروں لوگوں کی دل کی دنیا بدلی۔ ان کو یورپ کی غلاظتوں سے پاک کر کے اسلام کے پاکیزہ ماحول سے متعارف کرایا۔ کئی لوگوں کو دولت ایمان سے مالا مال فرمایا۔ اور یہاں کے باسیوں کو دین حق کی حقیقت سے آشنا کرایا۔ ساری زندگی اللہ کے لیے وقف کی حالات کے تیکھے اور تند و تیز جھکڑچلے ۔

🍃 فحاشی و عریانی ، بے راہ روی کے منہ زور سیلاب آئے۔ لیکن آپ نے نہ صرف یہ کہ وہاں کے لوگوں کو اس سے بچایا ۔ بلکہ ان میں ایسی روح پھونکی کہ وہ دوسروں کو بچانے والے بن گئے ۔
🕯جس ذات کی محبت، قربت، معیت، وصل اور رضا کے حصول کے لیے آپ نے زندگی بھر تکالیف و مصائب کا سامنا کیا۔ مشکلات جھیلیں بالآخر اسی کے آغوش رحمت میں جا کر ڈیرے لگالیے ۔