Pages

Hazrat Ammar Ibne Yasir, Hazrat Sumayyia R.A. first Martyrdom in Islam, Their Suffering in hands of Abu Jihal and Prophet command for Patience and Wish for Paradise


۷:حضرت عمار رضی اﷲ عنہ اور اُن کے والدین کا ذکر

حضرت عمار رضی اﷲ عنہ اور ان کے ماں باپ کو بھی سخت سے سخت تکلیفیں پہنچائی گئیں۔ مکہ کی سخت گرم اور ریتلی زمین میں اُن کو عذاب دیا جاتا اور حضور اقدسﷺکا اس طرف گذر ہوتا تو صبر کی تلقین فرماتے اور جنت کی بشارت فرماتے۔ آخر ان کے والد حضرت یاسر رضی اﷲ عنہ اسی حالتِ تکلیفمیں وفات پا گئے کہ ظالموں نے مرنے تک چین نہ لینے دیا اور ان کی والدہ حضرت سمیہ کی شرمگاہمیں ابو جہل ملعون نے ایک برچھا مارا جس سے وہ شہید ہوگئیں مگر اسلام سے نہ ہٹیں حالانکہ بوڑھی تھیں ضعیف تھیں مگر اس بدنصیب نے کسی چیز کا بھی خیال نہیں کیا ۔ اسلام میں سب سے پہلی شہادت ان کی ہے اور اسلام میں سب سے پہلی مسجد حضرت عمار رضی اﷲ عنہ کی بنائی ہوئی ہے۔ جب حضور اقدسﷺہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے گئے تو حضرت عمار رضی اﷲ عنہ نے کہا کہ حضور ﷺکے لئے ایک مکان سایہ کا بنانا چاہیے جس میں تشریف رکھا کریں، دوپہر کو آرام فرمالیا کریں اور نماز بھی سایہ میں پڑھ سکیں تو قبا میں حضرت عمار رضی اﷲ عنہ نے اول پتھر جمع کئے اور پھر مسجد بنائی۔ لڑائی نہایت جوش سے شریک ہوتے تھے۔ ایک مرتبہ مزے  میں آ کر کہنے لگے کہ اب جاکر دوستوں سے ملیں گے ، محمدﷺاور اُن کی جماعت سے ملیں گے ۔ اتنے میں پیاس لگی اور پانی کسی سے مانگا ، اس نے دودھ سامنے کیا۔ اس کو پیا اور پی کر کہنے لگے کہ میں نے حضورﷺ سے سُنا کہ تو دنیا میں سب سے آخری چیز دودھ پئے گا اس کے بعد شہید ہو گئے ۔ اُس وقت چورانوے برس کی عمر تھی ۔ بعض نے ایک آدھ سال کم بتلائی ہے۔ (اسدالغابہ