۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں ایمان والوں کے اتحاد اور تفرق
سے بچنے پر بہت زور دیا ہے ۔
(۱)واعتصموا بحبل اللہ جمیعا
اور مضبوط پکڑو رسی اللہ
کی سب مل کر اور پھوٹ نہ ڈالو۔
(۲)انما المؤمنون اخوۃ فاصلحوا بین اخویکم
مسلمان تو سب بھائی ہیں ،
اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان اصلاح کردیا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو تاکہ
تم پر رحمت کی جاوے ۔
(۳)کونوا عباداللہ اخوانا (مشکوٰۃ ، مسلم)
آپس میں اللہ کے بندو
بھائی بھائی ہوجاو۔
(۴) محمد رسول اللہ الخ (سورۃ الفتح )
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ کے رسول ہیں جو لوگ آپ کی صحبت پائے ہوئے ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں تیز
ہیں ، آپس میں مہربان ہیں، اے مخاطب تو ان کودیکھے گا کہ کبھی رکوع کررہے ہیں ،
کبھی سجدہ کررہے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں
، ان کے آثار سجدہ کی تاثیر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں ، (سورۂ حجرات ، معارف
القرآن ، ج۸،
ص۸۹)
یہ امت حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام ، رضوان
اللہ علیہم اجمعین کی قربانیوں سے وجو دمیں آئی، پوری سیرت اس کی شاہد ہے۔ حضور
پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اعمال پیش ہوتے ہیں جب اس امت کے بکھرے ہوئے شیرازہ
کا علم ہوتا ہوگا ، خاص کر یہ کہ امت کے افراد اپنی صلاحیتوں کو امت کے نفع کے
بجائے تفرق کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
یہ وہ امت ہے جس کے لیے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف میں پتھر کھائے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی دو بیٹیوں کو ایک وقت میں طلا ق دی گئی۔ سارے عالم کے برگزیدہ چہرے پر بد
نصیبوں نے تھوکا ۔ ابوجہل کے نفسیاتی ظلم کو برداشت کیا ۔ اس پاک ہستی پر جس کے
لیے اللہ تعالیٰ درود بھیجتے ہیں اونٹ کی اوجھڑی ڈالی گئی۔احدمیں آپ کے دندان
مبارک شہید ہوئے ، عزیز چچا کا کلیجہ چاک کیا گیا ، صحابہ کرام نے اپنے بچوں کا
یتیم ہونا اور بیویوں کا بیوہ ہونا برداشت کیا ۔ حضرت خنثہؓ نے اپنے چار جوان
بیٹوں کو شہید ہونے کی خود ہی ترغیب دی اور جب ماں کو چاروں بیٹوں کی شہادت کی خبر
ہوئی تو انہوں نے کہا ، اللہ کا شکر ہے جس نے اس کی شہادت سے مجھے شرف بخشااور
اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس کی رحمت کے سایہ میں ان چاروں کے ساتھ میں بھی ہوں
گی۔
یوں تو سید بھی ہو مرزا
بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ کہ
مسلمان بھی ہو
مسجد تو بنادی شب بھر میں
ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے
برسوں میں نمازی بن نہ سکا
منفعت ایک ہے اس قوم کی
نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی
ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی
قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو
مسلمان بھی ایک
زمانۂ حال میں مسلمانوں
کے آپسی تفرق کی فہرست بہت لمبی ہے اور جتنی کتابیں اور لٹریچر اور انٹرنیٹ ویب
سائیٹس اور ( Discussion Forum)
ان مباحثوں کے موضوع پر ہوں گی شاید دین کے کسی دوسرے موضوع
پر ملنا مشکل ہو ) اور جتنی صلاحیت اس سلسلے میں صرف کی گئی ہے شاید اس سے دوسرے
بہت سارے کام ہوسکتے تھے۔