فــَـوائـد قــُــرآنـيـه
کاوش حافظ ایم خان دامت برکاتہم
قـرآن مجيد کے فضـائل و خصـائص و برکـات
الحمد لله، والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه أجمعين أما بعد
قرآن مجید خاتم الکتب السماویہ ہے اور خاتم الامم یعنی امت اسلامیہ کا دستور ہے جوبواسطہ خاتم الأنبياء صلى الله عليه وسلم امت مرحومہ تک پہنچا ، امت اسلامیہ کی عزت وشرف وبزرگی وصلاح وفلاح دارین قرآن مجید کے ساتهہ کامل تعلق میں ہے ، قال تعالى الَر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ، سورة إبراهيم ،
یہ کلام مبارک جس کے نزول کا اولین مقصد الله تعالی نے بیان کیا
لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ تاکہ آپ اس کتاب قرآن مجید کے ذریعہ سے لوگوں کو كفر وضلالة وجهل کے ظلمات وتاریکیوں سے نور ايمان وعلم کی طرف نکالیں ، ظلمات ونور بطور مثال فرمایا گیا کیونکہ کفربمنزلہ ظلمت ہے اوراسلام وایمان بمنزلہ نور ہے ، بعض نے کہا کہ مراد یہ هے کہ بدعت سے سنت طرف اورشک سے یقین کی طرف اورمعنی سب کا قریب ہے ،
اب اسی نور وضیاء کو امت اسلامیہ تمام لوگوں تک پہنچائے گی ، کیونکہ یہ امت بهی لوگوں کی هدایت وراهنمائ کے لیئے نکالی گئ ہے ، کنتم خير أمة أخرجت للناس ، اس کتاب مبارک کے ساتهہ کسی بهی قسم کا تعلق ایک عظیم عبادت و قربت هے ، اس کی تلاوت ایک عظیم عبادت ، اس میں غور و تدبر عبادت ، اس کا تعلیم و تعلم درس و تدریس عبادت ، اس کا لکهنا عبادت ، اس کا سننا عبادت ، اس کو اٹهانا عبادت ، اس کو دیکهنا عبادت ، اس کی تعظیم و تکریم عبادت ، غرض قرآن کے ساتهہ کوئ بهی تعلق ایک عظیم عبادت هے ، لیکن آج امت قرآن کا قرآن کے ساتهہ کیا تعلق هے ؟ اس سوال کا جواب هرصاحب ایمان اپنے ضمیر سے پوچهہ لے یقینا قرآن کا پہلا حق تو اس پر ایمان لانا هے اور یہ تو اهل ایمان کو حاصل هے لیکن قرآن کے دیگر حقوق ، تلاوت ، عمل ، تدبر ، حفظ ، تبلیغ ، تعظیم و اجلال ، استشفاء ، تحاکم وغیره ہم ادا کرتے هیں ؟ اور تو اور قرآن کا ایک بڑا حق تلاوت آیات هے هم میں کتنے صاحب ایمان یہ حق ادا کرتے هیں ؟ کتنے صاحب ایمان هیں جو روزانہ قرآن کا کچهہ حصہ تلاوت کرتے هیں ؟ کتنے صاحب ایمان هیں جن کو قرآن پڑهنا هی نہیں آتا ؟ الله تعالی امت قرآن کو قرآن کے ساتهہ کامل و مکمل تعلق و رب
نصیب کرے
Taken with thanks from http://www.haqforum.com/vb/