گشت
جماعت تبلیغ کے اصول وضوابط کے تحت کچھ مسلمانوں کا
مل جل کر حکمت کے
ساتھ دین کی دعوت دینے کی خاطر
جانا چلنا ملاقات کرنا گشت کہلاتا ہے
عمومی خصوصی گشت
، اگر
عام مسلمانوں سے ملاقات کرکے دعوت دینا مقصود ہو تو عمومی گشت ہے اور خواص
مثلاً علمائے کرام، حکام، اور بڑے لوگوں سے ملاقات اوراپنی بات دینی پیش
کرنے کا نظام ہو اور اسی کی خاطر خواص سے گفتگو کی جائے تو خصوصی گشت ہے
وصولی گشت
اور جن لوگوں نے جماعت میں نکلنے کا ارادہ کرلیا ان کو اعزاز واکرام کے
ساتھ لانا وصولی گشت کہلاتا ہے،
یہ سب امور قرآن کریم حدیث شریف سیر و
تواریخ سے ثابت ہیں۔
اخلاص کے ساتھ اصول کو پابندی
ملحوظ رکھ کر گشت کیا جائے تو اشاعت دین
اورحفاظت دین نیز تقویٰ طہارت ادائے حقوق پر آمادگی اور ہمدردی، انابت الی
اللہ ،حصولِ سعادتِ دارین، وغیرہ جیسی صفاتِ حسنہ کے وجود میں آنے کا بہت
قوی ذریعہ ہے، حمیتِ ایمان وغیرتِ اسلامی اور نیک جذبات پیدا ہونے کا سبب
ہے، گناہوں سے محفوظ رکھنے اور رہنے میں گشت کو بہت بڑا دخل ہے۔