صحیح بخاری
2006حدیث نمبر
حدثنا عبيد الله بن موسى، عن ابن عيينة، عن عبيد الله بن
أبي يزيد، عن ابن عباس ـ
رضى الله عنهما ـ قال ما رأيت النبي صلى الله عليه
وسلم يتحرى صيام يوم فضله على غيره، إلا هذا اليوم يوم عاشوراء وهذا الشهر.
يعني شهر رمضان.
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم
سے سفیان بن عیینہ نے، ان سے عبیداللہ بن ابی یزید نے، اور ان سے ابن عباس رضی اللہ
عنہما نے بیان کیا کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو سوا عاشوراء کے دن کے اور اس رمضان کے مہینے کے اور کسی دن کو دوسرے
دنوں سے افضل جان کر خاص طور سے قصد کر کے روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔
صحیح مسلم
ماہ محرم کے روزے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 610
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے روزوں کے بعد سب روزوں
میں سے افضل محرم کے روزے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور فرض نماز کے بعد
افضل نماز رات (تہجد) کی نماز ہے۔
عاشورہ کے دن کے روزے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 613
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہود کو دیکھا
کہ وہ عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان لوگوں سے پوچھا کہ تم یہ روزہ کیوں رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہ
عظیم دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو (فرعون سے)
نجات دی اور فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا، اس لئے مو سیٰ علیہ السلام نے شکرانے
کا روزہ رکھا اور ہم بھی رکھتے ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ ہم تم سے زیادہ موسیٰ علیہ السلام کے دوست اور قریب ہیں۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ
کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
|
The Excellence of Observing Sawm (Fasting) in the months of Muharram and Ashura
Ibn `Abbas (May Allah be pleased with them) reported: The Messenger of Allah (sallallaahu ’alayhi wa sallam) observed Saum (fasting) on the day of `Ashura' and commanded us to fast on this day.
[Al-Bukhari and Muslim].
"The best month for observing Saum (fasting) next after Ramadan is the month of Allah, the Muharram; and the best Salat (prayer) next after the prescribed Salat is Salat at night (Tahajjud prayers).''
[Muslim].