Pages

Sahaba Qualities Live Example in Yarmook What is Ikram Sacrificing for others

 ابو جہم ؓ کہتے ہیں کہ یرموک کی لڑائی میں میں اپنے چچا زاد بھائی کو تلاش کرنے چلا اور اس خیال سے پانی کا مشکیزہ بھی ساتھ لے لیا کہ اگر اس میں 
کچھ رمق باقی ہو ئی تو پانی پلا دوں گا اور ہاتھ منہ دھو دوں گا وہ اتفاق سے پڑے ہوئے ملے میں نے ان سے پانی کے لئے پوچھا انہوں نے اشارہ سے مانگا کہ اتنے میں برابر سے دوسرے زخمی نے آہ کی چچا زاد بھائی نے پانی پینے سے پہلے اس کے پاس جانے کا اشارہ کیا اس کے پاس گیا اور پوچھا تو معلوم ہوا کہ وہ بھی پیاسے ہیں اور پانی مانگتے ہیں کہ اتنے میں ان کے پاس والے نے اشارہ کر دیا انہوں نے بھی خود پانی پینے سے قبل اس کے پاس جانے کا اشارہ کیا اتنے میں وہاں پہنچا تو ان کی روح پرواز کر چکی تھی واپس دوسرے صاحب کے پاس پہنچا تو وہ بھی ختم ہو چکے تھے تو لوٹ کر چچا زاد کے پاس آیا تو دیکھا ان کا وصال بھی ہو گیا ہے یہ ہیں تمہارے اسلاف کے ایثار کہ خود پیاسے جان دے دی اور اجنبی بھائی سے پہلے پانی پینا گوارہ نہ کیارَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَ اَرْضَاھُمْ وَ رَزَقَنَا اِتِّبَاعَھُمْ۔ اٰمین۔