Pages

Ibne Hajar Asqalani Fathul Bari Daeef weak Hadith issue Bukhari explanation writer



May Allah help Ummat to have faith on Quran and Hadith as explained and Practiced by Salafus Salehin Great Imams and Muhaddethin and help the present day general muslim and Islamic Scholars  mend their differences of opinion in that light. Only Allah can help and solve the Problems of Ummah.All are requested to Pray
۵-حافظ ابن حجر
حافظ ابن حجر عسقلانی جو حدیثوں کے طرق والفاظ پر وسیع نظر رکھنے کے سلسلہ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور احادیث ورواة کے مراتب کی شناخت وتعیین میں سند ہیں‘ یہ اپنی کتابوں میں موضوع اور بے اصل روایات ہرگز پیش نہیں کرتے‘ البتہ کسی حدیث پر موضوع کا حکم لگانے میں بہت ہی محتاط ہیں‘ محدث مغرب علامہ احمد بن الصدیق الغماری رحمہ اللہ اپنی کتاب ”المغیر علی الاحادیث الموضوعة فی الجامع الصغیر“ کے ص:۷ میں حدیث ”آفة الدین ثلاثة: فقیہ فاجر‘وامام جائر‘ ومجتہد جاہل“ (جو مسند فردوس کے حوالہ سے ابن عباس کے مسند کے طور پر جامع صغیر میں ہے) کو نقل کرکے فرماتے ہیں :
”قال الحافظ فی زہر الفردوس: فیہ ضعف وانقطاع‘ قلت (المغازی) : بل فیہ کذاب وضاع‘ وہو نہشل بن سعید‘ فالحدیث‘ موضوع‘ والحافظ وشیخہ العراقی متساہلان فی الحکم للحدیث‘ ولایکادان یصرحان بوضع حدیث الا اذا کان کالشمس فی رابعة النہار“ (کما فی التعلیقات علی الاجویة الفاضلة)
یعنی محدث احمد الصدیق الغماری کے بقول حافظ ابن حجر اور ان کے شیخ حافظ عراقی دونوں حدیث پر وضع کا حکم اس وقت تک نہیں لگاتے جب تک علامات وضع روز روشن کی طرح نہیں دیکھ لیتے‘ اگر یہی مسلک شیخ زکریا رحمہ اللہ نے مجموعہ فضائل اعمال میں اختیار کرلیا تو ا سقدر واویلا مچانے کی کیا ضرورت ہے۔..........................................

یہ چند نمونے ہیں جو مشتے نمونہ از خردار ے پیش کئے گئے اور یہ بات اظہر من الشمس ہوگئی کہ بطور عمل متوارث حدیث ضعیف کا احترام ہوتا چلا آیا ہے‘ اس کے خلاف کو موقف ”اتباع غیر سبیل المؤمنین“ (جماعت مسلمین کے راستہ کو چھوڑنے کے مرادف ہے) خاص کر فضائل وغیرہ کے باب میں ضعیف حدیث کو بیان کرنا یا کسی کتاب میں شامل کرنا جرم نہیں ہے‘ ایسا کرنے والوں کی یہ ایک لمبی قطار ہے‘ ہم تو ان حضرات پر مکمل اعتماد کرتے ہیں‘ جو کچھ دینی وعلمی ورثہ ہم تک پہنچا وہ اسی قدسی صفت جماعت کا احسان ہے‘ البتہ لوگوں کو ان کے طرز عمل پر اعتراض ہے وہ جانیں کہ یہ لوگ مجرم ہیں یا نہیں؟شیخ نے بجا طور پر کہا اور کیا خوب کہا:
”اگر ان سب اکابر کی یہ ساری کتابیں غلط ہیں تو پھر فضائل حج کے غلط ہونے کا اس ناکارہ کو بھی قلق نہیں۔ (کتب فضائل پر اشکالات اور ان کے جوابات ص:۱۸۲)